مکمل چھے کلمے اُردو ترجمہ میں

مکمل چھے کلمے اُردو ترجمہ میں

مکمل چھے کلمے اُردو ترجمہ میں

کیا آپ کو چھے کلموں کا ترجمہ آتا ہے؟؟؟۔
نہیں۔۔۔
کوئی بات نہیں ہم آپ کو سکھاتے ہیں۔
اگر پسند آئے تو دوستوں کو بھی سکھائیں اور ثواب کمائیں۔۔۔
اور ہم کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔۔

مکمل چھے کلمے اُردو ترجمہ میں

مکمل چھے کلمے اُردو ترجمہ میں

او ل کلمہ طیّب۔

اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں۔

دوم کلمہ شہادت۔

 

میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمدﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔

 

سوم کلمہ تمجید۔

 

پاک ہے اللہ اور تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ جو عالی شان عظمت والا ہے۔ 

چہارم کلمہ توحید۔

 

اللہ کے سِوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے۔ اسکا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے۔ وہ زندہ کرتا ہے۔ اور مارتا ہے اور وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے زندہ ہے۔ جو مرے گا نہیں۔ عظمت اور بزرگی والا ہے۔ بہتری اسی کے ہاتھ میں ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

 

پنجم کلمہ استغفار۔

 

میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں جو میرا پروردگار ہے ہر گناہ سے جو میں نے کیا جان بوجھ کر یا بھول کر در پردہ یا کھلم کھلا اور میں توبہ کرتا ہوں اس کے حضور میں اس گناہ سے جو مجھے معلوم ہے اور اس گناہ سے جو مجھے معلوم نہیں بے شک تو غیبوں کا جاننے والا ہے اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیک کام کرنے کی قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ جو عالی شان عظمت والا ہے۔

ششم کلمہ ردِّکفر۔

 

الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ کسی چیز کو تیرا شریک بناؤں اور مجھے اس کا علم ہو اور میں معافی مانگتا ہوں تجھ سے اس (گناہ) سے اور شرک سے اور جھوٹ سے اور غیبت سے اور بدعت سے اور چغلی سے اور بے حیائی کے کاموں سے اور تہمت لگانے سے اور (باقی) ہر قسم کی نافرمانیوں سے اور میں ایمان لایا اور میں کہتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں حضرت محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔

Leave a Reply