مکمل نماز اردو ترجمہ میں

مکمل نماز اردو ترجمہ میں

مکمل نماز اردو ترجمہ میں

مکمل نماز اردو ترجمہ میں

مکمل نماز اردو ترجمہ میں

کیا آپ کو نماز کا ترجمہ نہیں آتا؟؟؟؟؟؟

کوئی بات نہیں ہم آپ کو سکھاتے ہیں۔
اگر پسند آئے تو دوستوں کو بھی سکھائیں اور ثواب کمائیں۔۔۔
اور ہم کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔۔

مکمل نماز اردو ترجمہ میں

نیّت نماز۔

میں نے اپنا منہ اسکی طرف کیا جس نے آسمان اور زمین بنائے ایک اسی کا ہو کر اور میں مشرکوں میں نہیں۔

ثنا۔

اے اللہ تیری ذات پاک ہے خو بیوں والی اور تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان اُونچی ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔

تعّوذ۔

میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ شیطان مردُود سے۔

تسمیّہ۔

اللہ کے نام سے جو بہت مہربان رحمت والا۔

سورۃ فاتحہ۔

سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا بہت مہربان رحمت والا روزِ جزاء کا مالک ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مدد چاہیں۔

ہم کو سیدھا راستہ چلا راستہ ا’ن کا جن پر تو نے احسان کیا نہ ا’ن کا جن پر غضب ہو ا اور نہ بہکے ہوؤں کا۔ الٰہی قبول فرما۔

سورۃ اِخلاص۔

تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اسکی کوئی اولاد اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ اس کے جوڑ کا ۔

تکبیر۔

اللہ سب سے بڑا ہے۔

رکوع میں ۳ بار۔

پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا۔

تسمیع۔

اللہ نے اس بندے کی (بات) سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔ 

تحمید۔

اے ہمارے پروردگار تیرے لیے تمام تعریف ہے۔

تکبیر۔

اللہ سب سے بڑا ہے۔

سجدے میں تین بار۔

پاک ہے میرا پروردگار بڑا عالی شان۔

تکبیر۔

اللہ سب سے بڑا ہے۔

تشہّد۔

تمام زبانی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں۔ اور بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں بھی سلام ہو

تم پر اے نبی محمد ﷺ اور اللہ رحمت اور اس کی برکتیں۔سلامتی ہو ہم پر

اور اللہ کے نیک بندوں پر۔میں گواہی د یتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں

اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضر ت محمد ﷺ اُس کے بندے اور رسول ہیں۔

درُود شریف۔

الٰہی حضر ت محمد ﷺ پر اور حضر ت محمد ﷺ کی آل پر رحمت بھیج

جس طرح تو نے رحمت بھیجی حضرت ابراہیم السلام علیہ پر اور حضرت ابراہیم السلام علیہ کی آل پر

بیشک تو تعریف کیا گیا بزرگ ہے۔

الٰہی برکت دے حضر ت محمد ﷺ کو اور حضر ت محمد ﷺ کی آل کو

جیسے برکت دی تو نے حضرت ابراہیم السلام علیہ کو اور حضرت ابراہیم السلام علیہ کی آل کو

بیشک تو تعریف کیا گیا بزرگ ہے۔

دُعا۔

اے میرے رب مجھے نماز قائم کرنے والا رکھ اور کچھ میری اولاد کو اے ہمارے رب اور ہماری دُعا سن لے۔

اے ہمارے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب قائم ہوگا۔

دیگر۔

الٰہی میں نے اپنے آپ پر بہت ظلم کیا ہے۔ اور صرف تو ہی گناہوں کو بخش سکتا ہے۔

پس اپنی خاص بخشش کے ساتھ مجھ پر رحم فرما بیشک تو بخشنے والا ہے۔

دیگر۔

اے رب ہمارے ہمیں دنیا میں بھلائی دے اوروزِ آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذاب دوزخ سے بچا۔

دونوں طرف منہ پھیر کر کہے۔

سلام ہو تم پر اور اللہ کی رحمت ۔

دُعا بعد فرائض۔

الٰہی تو سلامتی والا ہے اور تجھی سے سلامتی ہے۔ اور تیری طرف سلامتی رجوع کرتی ہے۔

اے ہمارے پروردگار ہم کو سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ اور سلامتی کے گھر میں داخل کر اے ہمارے پروردگار تو برکت والاہے۔

اور بلند ہے اے صاحب عظمت اور بزرگی والے۔

سُبحانَ اللہِ ۳۳ بار اَلحمدُللہِ ۳۳ بار اَللہُ اَکبرُ۳۴ بار

پاک ہے اللہ تمام تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔

آیتُ الکرسی۔

اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آپ زندہ اور اوروں کا قائم رکھنے والا ۔

اسے نہ اونگھ آئے نہ نیند

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے۔ اور جو کچھ زمین میں

وہ کون ہے جو اس کے یہاں سفارش کرے بغیر اس کے حکم کے جانتا ہے

جو کچھ ان آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے

اور وہ نہیں پاتے اس کے علم میں سے مگر جتنا وہ چاہے

اس کی کرسی میں سمائے ہوئے ہیں آسمان اور زمین

اور اسے بھاری نہیں ان کی نگہبانی اور وہی ہے بلند بڑائی والا۔

وتر کی آخری رکعت میں دعائے قنوت پڑھے۔

الٰہی ہم تجھ سے مدد چاہتے ہیں اور تجھ سے معافی چاہتے ہیں۔

اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں۔ اور تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔

اور تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں۔ اور تیرا شکر کرتے ہیں۔

اور تیری ناشکری نہیں کرتے اور الگ کرتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شحص کو جو تیری نافرمانی کرے۔

الٰہی ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے ہی لیے نماز پڑھتے ہیں۔ اور سجدہ کرتے ہیں۔

اور تیری ہی طرف دوڑتے ہیں۔ اور خدمت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور تیری رحمت کے امیدوار ہیں۔

اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں بے شک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ 

ناچیز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Leave a Reply